موضع پلاہوڑی میں گھر میں ڈاکہ مسلح افراد نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) موضع پلاہوڑی میں گھر میں ڈاکہ مسلح افراد نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق موضع پلاہوڑی میں ساجد علی جٹ کے گھر میں مسلح افراد گھس آئے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سیف، الماریوں کے تالے توڑ کر سولہ عدد سونے کی چوڑیاں۔

دو لاکٹ، آ ٹھ انگو ٹھیاں، چار جوڑی ٹاپس، نقدی دو لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو گے۔ تھانہ گلیا نہ پولیس نے ساجد علی ملہی کی رپورٹ پر تین نامعلو م افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے مدعی اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کر کے ملزمان کے حلیے تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔