محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے:مرزا آصف محمود

لالہ موسیٰ : محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام میں پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر موبائل فون ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ مرزاآصف محمود نے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے موبائل ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کے تمام عہدیداران محرم الحرام کے دوران ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک منظور احمد اعوان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اعجاز احمد بٹ کے شانہ بشانہ امن وامان کے قیام میں کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ ہمارا شہر ہے اوراسکا امن ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے۔