ملتان : رکشا اور ٹرالر میں تصادم ، ڈرائیور جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں رکشا اور ٹرالر کے تصادم سے رکشا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ڈرائیور کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وہاڑی روڈ بلاک کر دیا۔ حادثہ وہاڑی روڈ پر بستی غریب آباد کے قریب ہوا جہاں پر رکشا اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں رکشا ڈرائیور 32 سالہ زاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشے میں سوار ایک شخص زخمی ہوا۔

حادثہ کے بعد رکشہ ڈرائیور کے لواحقین اور اہل علاقہ موقع پر پہنچے اور وہاڑی روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس فوری طور پر ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرے۔

ایک گھنٹے جاری رہنے والے مظاہرے کے بعد پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔