نصیر آباد : ڈاکوں کی فائرنگ سیلیویز اہلکار جاں بحق، 2 ڈاکو بھی ہلاک

Naseer Abad

Naseer Abad

نصیر آباد (جیوڈیسک) نصیر آباد میں لیویز فورس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ایک لیوی اہلکار جاں بحق اور دو ڈاکو مارے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گنداوہ روڈ سے مسافر ویگن اندرون سندھ جار ہی تھی کہ لانڈھی کے مقام پر ڈاکوں نے وین کو روک کر لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران گشت پر موجود لیوی اہلکار پہنچ گئے۔

جنھیں دیکھ کر مسلح ڈاکوں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیوی اہلکار غلام یاسین موقع پر جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو بھی موقع پر مارے گئے۔ لیوی فورس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مزید کارروائی کیلئے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا۔