ملتان سے اغوا کی گئی دو لڑکیاں راولپنڈی سے بازیاب ،2 ملزمان گرفتار

Bilal . Jamal

Bilal . Jamal

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں فیس بک پر دوستی کر کے دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والے دو ملزم بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملتان میں دوبھائیوں بلال اور جمال نے نجی کالج کی دو طالبات سے فیس بک پر دوستی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اغوا کر نے کے بعد گزشتہ روز روالپنڈی بھیج دیا۔

لڑکیوں کے گھر سے غائب ہونے پر ان کے والدین نے تھانہ قطب پور کی پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے موبائل فون کے ذریعے حسن پروانہ سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جبکہ دونوں مغوی لڑکیوں کو راولپنڈی کی پولیس نے بازیاب کرا کے، وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ لڑکیوں کو لینے کے لیے ملتان سے پولیس کی ٹیم روانہ ہو گئی ہے۔