ملتان : موٹر سائیکل چوری کرتے دوچور گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) کارڈیالوجی ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کرتے دوچور انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گئے خاطر تواضع کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پارکنگ میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل چوروں کو انتظامیہ نے پکڑ کر کمرہ میں بند کر دیا جہاں ایشان اور ذیشان نامی چوروں کو ہسپتال انتظامیہ نے کان پکڑواکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اور پوچھ گچھ کے بعد پولیس کے ھوالے کر دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ میں تین موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جسکے بعد پاکنگ پر خاص نظر رکھی جارہی ہے