ملتان : مصر میں قتل عام کیخلاف جماعت اسلامی خواتین ونگ کا مظاہرہ

Multan Demonstrated

Multan Demonstrated

ملتان (جیوڈیسک) مصر میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ملتان میں جماعت اسلامی خواتین ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ملتان کے نواں شہر چوک پر ہونیوالے اس مظاہرے میں شامل خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مصروی فوج کیخلاف احتجاجی نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصری فوج امریکا کے کہنے پر نہتے اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

ان شہریوں کو مارا جارہا ہے جنہوں نے مصر میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کی، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر میں قتل عام کا نوٹس لے کر اس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔