پشاور: پولیس موبائل کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ موبائل کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ پشاور میں ناصر باغ روڈ پر سخی پل کے قریب پولیس موبائل کے گشت کے دوران ریموٹ کنٹرول بم کا زوردار دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ جبکہ پولیس موبائل کوبھی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔