ملتان: ٹریفک پولیس کے ناکے پر فائرنگ، وارڈن سمیت 4 زخمی

Firing

Firing

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک وارڈنز سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کچہری روڈ کے قریب تھانہ چہلیک کے سامنے ٹریفک وارڈنز نے دو موٹر سائیکل سواروں ناصر اور شکیل کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا دوران چلان دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پیچھے سے آ کر فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں سینئرانسپکٹر وارڈن حامد علی جوتا اور ٹریفک وارڈن وسیم الحق سمیت ناصر اور شکیل زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

چاروں زخمیوں کو نشتر اسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق ناصر اور شکیل کچہری سے پیشی کے بعد واپس آ رہے تھے ہو سکتا ہے ان کے مخالفین نے فائرنگ کی ہو تاہم مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔