ملتان : باراتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ پر جھگڑا، دلہے کا بھائی قتل

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک) میں باراتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ پر جھگڑے کے دوران تاجر اور اس کے بھتیجوں نے دلہے کا بھائی قتل کر دیا۔نیو ملتان میں بارات میں شامل خواتین سے محسن اور اسکے کزن نے چھیڑ خانی کی جس پر ان کا باراتیوں سے جھگڑا ہو گیا۔

حسن آباد کے تاجر اختر عالم نیچھیڑ خانی کرنیوالے بھتیجوں سے لڑائی پر دولہے کیبھائی کیسر میں سریا مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور نشتر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔