بلدیاتی نظام ہوتا تو کراچی شہر کا یہ حال نہ ہوتا، حیدرعباس رضوی

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کہتے ہیں بلدیاتی نظام ہو تا تو شہر کایہ حال نہ ہو تا۔ سندھ حکومت ایم کیو ایم سے مخا صمت میں بلدیاتی نظام ختم کر نا چاہتی ہے۔

21 ویں صدی میں 200 سال پرانا نظام تھوپنے پر لوگ مصطفی کمال اور کنور نوید جمیل کو یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صفورا گوٹھ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ جن لوگو ں کا کام تھا وہ نظر نہیں آرہے ہیں۔