مشرف ظلم اور استحصال کے نظام کیخلاف قوم کی آخری امید ہیں: طاہر حسین

کراچی: سابق سربراہ افواج پاکستان نے نہ صرف دشمنان وطن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کرتے ہوئے ملکی تحفظ کو مضبوط بنایا بلکہ عوام پر مسلط ظالم و جابر حکمرانوں اور استحصالی ٹولے سے بھی قوم کو نجات دلاکر عوام دوستی اور حکمرانی کی اعلیٰ مثال پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کو تاریخ ساز ترقی دی جس پر قوم کا ستحصال کرنے اور قومی وسائل لوٹنے والے مشرف سے ناراض ہیں اور انہیں عوام و پاکستان دوستی و حب الوطنی کی سزا دینے کیلئے غدار قرار دلانے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ مشرف کو مثال بناکر فوج کو ہمیشہ کیلئے اپنا تابع و یرغمال اور عوام کو غلام بناکر رکھا جا سکے۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘فائنانس سیکریٹری شاہد قریشی ‘ سید وصی الدین اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے مشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشرف ظلم ‘ جبر اور استحصال سے نجات کیلئے عوام کی آخری امید ہیں ۔ عوام جانتے ہیں کہ مشرف پر لگائے جانے والے تمام الزمات جھوٹے ہیں ‘ اسی لئے وہ خود عدالتوں کا سامنا کرنے اور اپنے اوپر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے کیلئے اپنی مرضی سے وطن واپس آئے ہیں۔

وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیںا ور پیش ہونا چاہتے ہیں مگر حکمران انہیں دانستہ عدالت میں پیش نہیں کررہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مشرف نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی بنا¿ پر عدالت انہیں غدار قرار دے اسلئے دہشتگردوں کا سہارا لیکر انہیں عدالت میں پیش ہونے سے روکا جارہا ہے تاکہ عدالت مشرف کیخلاف اشتعال و جانبداری کا شکار ہو جائے اور مشرف کو بھی بینظیرکی طرح کسی دہشتگردی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جائے۔