مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے صرف اور صرف باتوں کے سوا کچھ نہیں کیا، علامہ یو سف اعوان

لاہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے صرف اور صرف باتوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور اپنے بیانات تک ہی محدور رہے ہیں بد ترین انتظامات اور غر یب سیلاب زدگان کے لئے سہولیات کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کر نے والے اپنے گر یبانوں میں جھانکیں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہ لاکھوں افراد انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔

مگر حکمران صرف اپنے فوٹو شوٹ کے لئے پہنچ جاتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کیا جا رہا انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے غر یب خاندانوں کے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور بد ترین انتظامات کی وجہ سے متاثر ین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

جسکی ذ مہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے کیو نکہ خود ساختہ خادم اعلیٰ کہلوانے والے صرف باتیں ہی کر تے ہیں اور عملی اقدمات نہیں کئے جا رہے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہ خاندانوں کو سہولیات فراہم کر نا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس میں لاپر واہی بر تی جا رہی ہے بلکہ لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے۔