مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں انتخابی ٹکٹ ساہیوال میں امیدوار کو جاری کر دیا

لاہور : مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں اپنا پہلا انتخابی ٹکٹ ساہیوال میں چیئرمین کے ایک امیدوار کو جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں اپنا پہلا انتخابی ٹکٹ ساہیوال میں یونین کونسل 6 کے ایک امیدوار چوہدری علیم ظہور کو جاری کر دیا۔

چوہدری علیم ظہور پرانے مسلم لیگی کارکن اور ساہیوال میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدے دار بھی ہیں اور اس سے قبل بھی انہوں نے اسی یونین کونسل سے مشرف دور میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ناظم کے امیدوار کے طور پر آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھاانکے ہمراہ وائس چیئرمین محمد اکرم ہنڈا والے ہیں۔