مسلم اُمہ کی خاموشی نے اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا موقع دیا: احسن خان

Ahsan Khan

Ahsan Khan

لاہور (جیوڈیسک) ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کا دل فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

مسلم اُمہ کی پراسرار خاموشی نے اسرائیکل کو نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا موقع فراہم کیا ہے، معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا گناہ کبرہ ہے اس ظلم اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ احسن خان نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیلی بربریت روکنے کے لئے قائدانہ کردار ادا کرے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک احترام اور انسانیت کا درس دیتا ہے رمضان المبارک کے مذہبی پروگراموں کی میزبانی کر کے روحانی سکون ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا معیار بھارتی ڈراموں سے بہت بہتر ہے۔ آج جس مقام پر ہوں والدین کی دعاﺅں اور پرستاروں کی محبت کا ثمر ہے۔