مظفر گڑھ میں نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل، جسم کا 90 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے۔ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں ایک نوجوان پر تیزاب پھینک دیا گیا جسے تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار کی بستی موہانہ کا 25 سالہ نوجوان لیاقت رات کو اپنے گھر کے باہر سو رہا تھا کہ چار نامعلوم افراد نے اس پر تیزاب انڈیل دیا جس کے نتیجے میں لیاقت کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ لیاقت کے بھائی صدام کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے اور چند ماہ قبل ہی اس کے بھائی لیاقت کی شادی ہوئی تھی۔

دوسری جانب لیاقت کو نشتر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لیاقت کا جسم 90 فیصد سے زائد جھلس چکا ہے تاہم اس کی زندگی بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔