نواز شریف کا منموہن کو خط، سیلاب اور بارشوں سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا ، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستوں میں سیلاب سے مرنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کو خط لکھا ہے جس میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے خط میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کو قدرتی آفات کا سامنا کرناپڑرہا ہے، بھارتی ریاستوں میں سیلاب سے مرنے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں بھارتی عوام کٹھن وقت کامقابلہ کرسکتے ہیں۔