پشاور : بڈھ بیر میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں واقع گاوں سوڑیزئی بالا میں 2 فریقوں کے درمیان دیرنیہ دشمنی چلی آرہی تھی۔

جس پر جمعہ کو ملزم وقار نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے حیات خان اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔