برطانوی وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

British Prime Minister

British Prime Minister

اسلام آباد(جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، وہ پاکستانی قیادت سے علاقائی صورتحال خصوصا افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف سے علاقائی صورتحال خصوصا افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جبکہ مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوگی۔ برطانوی وزیر اعظم پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے اوردونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔