این اے 125 میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

NA-125

NA-125

لاہور (جیوڈیسک) لاہور الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کیخلاف وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت تمام امیدواروں کو کل طلب کر لیا ،درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے رو برو تحریک انصاف کے امیدوا حامد خان کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے دھاندلی سے اس حلقہ میں الیکشن جیتا حالانکہ اگر ووٹوں کی نادرا کے ذریعے گنتی دوبارہ کروائی جائے تو حقائق موجودہ نتائج کے برعکس ہوں گے۔

لیکن ریٹرننگ آفیسر نے یہ درخواست خارج کر دی لہذا ٹربیونل سے استدعا ہے کہ ووٹوں کی نادار کے ذریعے گنتی کا حکم دیا جائے، ٹربیونل نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سمیت تمام امیدواروں کو کل طلب کر لیا۔