ننکانہ صاحب، ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا گاڑی کو ٹکر، 3 بچے جاں بحق

Tractor Trolley

Tractor Trolley

ننکانہ (جیوڈیسک) ننکانہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی گدھا گاڑی کو ٹکر سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ موڑ کھنڈا کے قریب ہیڈبلوکی رو ڈ پر گیارہ سالہ سرفراز، بارہ سالہ منور اورتیرہ سالہ عظیم گدھا گاڑی پر جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے روند ڈالا جس سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔