قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہی ہوگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ حکام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث مختلف روڈز کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہے، ارکان قومی اسمبلی مارگلہ روڈ براستہ کابینہ سیکریٹریٹ پارلیمنٹ ہائوس جاسکتے ہیں۔