نئی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

Fahmida Mirza

Fahmida Mirza

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے نو منتخب ارکان اسمبلی ، نواز شریف اور عمران خان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین کو انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد کے خطوط بھجوائے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب نہیں لڑیں گی۔گزشتہ اسمبلی نے اعلی پارلیمانی روایات قائم کیں،توقع ہے آنے والی اسمبلی ان روایات کو آگے بڑھائے گی۔