نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے کلاس رومز اور کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کا افتتاح

Opening

Opening

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے دیوا اکیڈمی گلشن اقبال کراچی میں نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے کلاس رومز اور کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیشنل بنک کے صدر سید اقبال اشرف کی خواہش ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں جو بھی مدد تعلیمی اداروں کو چاہیئے ہو ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کرینگے اویس اسد خان نے کہاکہ دیوا اکیڈمی اسپیشل بچوں کو تعلیم کے میدان میں جس طرح اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس پر میں انہیں اپنی اور نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تا ہوں ۔قبل ازیں نائب صدر دیوا اکیڈمی سید شاہ جہاں صلاح الدین نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اور دیوا اکیڈمی کے خدمات کے حوالے سے تفصیل بیان کئے اس موقع پر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے۔

جاری کردہ۔عظمت اللہ خان
پبلک ریلیشن آفیسر