نوازحکومت نے مجھے جیل بھیجوایا،سابق وزیراعظم کا ملتان میں خطاب

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والے تحریک انصاف میں شامل ہوکر پارسا کیسے بن سکتے ہیں۔ملتان کے نواحی علاقے کوٹلہ ابو الفتح میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جو سیاست دان تین سالوں میں توانائی بحران پر قابو پانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

ان منصوبوں کا سنگ بنیاد ہمارے دور میں رکھاجا چکا ہے۔ شاہ محمود قریشی پرتنقیدکرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کوٹلہ ابوالفتح میں گیس اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب پچیس کروڑ روپے کے فنڈز دیئے۔

مگر شاہ محمود نے ذاتی استعمال پر خرچ کر دیئے۔ 1996 میں ہم نے لوگوں کو روز گار دیا مگر نواز حکومت نے نہ صرف ان سے روز گار چھینا بلکہ مجھے بھی سزا کے طور پر جیل بھیجوا دیا۔