نواز شریف چین کا 6 روزہ دورہ مکمل کرکے آج واپس وطن پہنچیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

بیجنگ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف چین کا 6 روزہ دورہ مکمل کرکے آج واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف چینی ہم منصب لی کی چیانگ کی دعوت پر پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر تین جولائی کو چین گئے تھے۔ وہاں قیام کے دوران انہوں نے چینی صدر، وزیراعظم، اعلی سرکاری حکام، مالیاتی اداروں کمپنیوں کے سربراہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے توانائی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ نواز شریف کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان 8 سمجھوتوں پر دست خط کئے گئے جن میں کاشغر سے گوادر تک 2000 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔