نواز شریف اور جان کیری کی ملاقات خوشگوار رہی، امریکی محکمہ خارجہ

Nawaz Sharif - John Kerry

Nawaz Sharif – John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات کو خوشگوار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون سمیت کئی شعبوں کیلئے ہے۔

تر جمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں ڈرون حملوں پر بات چیت کے بارے میں علم نہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکا اور پاکستان کے مذاکرات میں موضوع رہتا ہے، امریکا نے پاکستان میں 9 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کیلئے رقم فراہم کی ہے۔