نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، عبدالمنان

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کٹھہ سگھرال (جیوڈیسک) جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی بھر پورکوشش کررہی ہے

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میاں برادران کی اولین ترجیح ہے۔ دھرنے والوں کا مقصد ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا ہے قوم ان کی حقیقت جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی سربراہی میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔