نواز شریف حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی محبت عوام کے دلوں سے ختم نہیں کر سکتی۔ سلیم انصاری

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹا ئے جانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے نواز حکومت کا بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ پسر آمر آج محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر سے بھی خائف ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے شہید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی محبت عوام کے دلوں سے نہیں مٹا ئی جا سکتی۔

سلیم انصاری نے بے نظیر انکم سپورٹ پراگرام سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر ہٹا نے کے اقدام کو وفاقی حکومت کا تعصب پرستی قرار دیتے ہوئے کہاکہ نواز شریف حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی سلم الدین انصاری نے کہاکہ نواز برادران کو احسان فراموشی کی عادت ہے انہوں نے اپنے ہر محسن سے احسان فراموشی کی ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہاکہ وفاقی حکومت فی الفور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر لگا ئے ورنہ عوام کا سیلاب نواز حکومت کو بہا لے جائیگا۔