مذاکرات میں تاخیر نقصان دہ ہو گی ، حکومتی جواب کے منتظر ہیں ، پروفیسر ابراہیم

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ، مذاکرات میں مزید تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی فہرست حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ مذاکرات میں مزید تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے رابطے کے بعد طالبان شوریٰ سے دونوں کمیٹیاں ملاقات کریں گی جس میں سیز فائر اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

حکومت مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ طالبان شوریٰ سے ملاقات کیلئے وقت اور جگہ کا تعین حکومتی کمیٹی سے رابطے کے بعد ہی کیا جائے گا۔