نیپال: بس حادثے میں 14 افراد ہلاک، 7 زخمی

Nepal Bus Accidents

Nepal Bus Accidents

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں مسافر بس کے سڑک سے پھسل کر دریا میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

حادثہ صبح دارالحکومت سے تین سو بیس کلومیٹر دور شمال مشرق کی طرف ضلع پالپا میں چڑی پانی نامی گاؤں کے نواح میں پیش آیا۔

مرنے والوں میں سے 12 افراد موقع ہر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو کی موت ہسپتال میں ہوئی۔