نیپرا کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک بجلی کی نئی اسکیموں پر پاپندی کی سفارش

Nepra

Nepra

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک بجلی کی نئی اسکیموں پر پاپندی کی سفارش کردی۔ اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئیسکو نے اپنے ٹیرف میں چار سے سات روپے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دی تھی۔ جس پر فیصلہ محفوط کر لیا گیا۔ نیپرا نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک بجلی کی نئی اسکیموں پر پاپندی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے لاکھوں نئے کنکشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اِدھر آئیسکو کی ہاسنگ اسکیم کیلئے اکتیس کروڑ روپے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے جبکہ ٹو اور تھری فیز میٹر پر لائف لائن صارف کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔