نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے پانچویں روز بھی سخت کشیدگی

Muslim Riots

Muslim Riots

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے پانچویں روز بھی سخت کشیدگی برقرار ہے۔ فسادات میں 56 افراد زخمی ہوئے پولیس نے جھڑپوں میں ملوث 14 افراد کو حراست میں لے لیا۔

نئی دہلی کے مشرقی علاقے تر ی لوک پوری میں ہندومسلم فسادات پھوٹنے کے 5 روز بعد بھی کشیدگی ہے۔ علاقے میں دکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

علاقے سے ایک پھر ہنگاموں کی خبریں آرہی ہیں تاہم پولیس نے افواہیں پھیلانے والوں کوخبر دار کیا ہے۔ منگل کو پولیس نے فسادات روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردیں علاقے میں رہنے والے ہندو اور مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقے میں پھیلے ہوئے پتھر اور شیشے ہٹائیں انتہا پسند ہندوں نے اتوار اورپیر کی درمیانی رات بھی 2 دکانیں جلا دیں۔