نیوجرسی: آبادی کے قریب جنگل میں آگ، 250 افراد محفوظ مقام پر منتقل

Fire

Fire

نیوجرسی (جیوڈیسک) مشرقی نیوجرسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ آبادی تک پھیل گئی ، قریبی علاقے کو خالی کرالیا گیا۔ امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگل میں لگنے والی آگ تیز ہواوٴں کے باعث پھیل رہی ہے اور آگ نے جنگل کے بڑے حصے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق قریبی علاقے کے 50 گھروں کو خطرہ تھا جس کی وجہ سے 200 سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منقل ہو گئے ہیں اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔