نیا بلدیاتی نظام عوام کے حقوق سلب کرنے کی سازش ہے، نعمت اللہ

Naimatullah

Naimatullah

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو لاکر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جماعت اسلامی اس نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کرتی ہے۔ یہ بات انھوں نے ادارہ نور حق میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔

انکا کہنا تھا کہ دستور کی دفعہ140-A کا تقاضہ ہے کہ پاور کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے، لیکن یہاں بدقسمتی سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جانے کے بعد اب اختیارات دوبارہ مرکزیت کی طرف لے جائے جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے حقوق سلب کرنے کی سازش ہے، جماعت اسلامی نے شہر کراچی کی مثالی خدمت کی ہے۔