نئے پوپ کا انتخاب ہو گیا، چمنی سے سفید دھواں خارج

Vatican City

Vatican City

ویٹی کن سٹی(جیوڈیسک) عیسائیوں کے فرقے کیتھولک کے روحانی پیشوا ”پوپ” کا انتخاب ہو گیا، چمنی میں سے سفید دھواں خارج ہونا شروع ہو گیا۔ عیسائیوں کے فرقے کیتھولک کے روحانی پیشوا ”پوپ” کا انتخاب ہو گیا ہے۔ نئے پوپ کے انتخاب کے لئے 115 کارڈنیل نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لئے اجلاس دو دن جاری رہا۔ چمنی میں سے سفید دھواں نکلتے ہی شہر بھر میں جشن کا سماں بندھ گیا۔ واضع رہے کہ دو دن قبل ویٹی کن سٹی میں 266 ویں پوپ کے انتخاب کیلئے روایتی کارروائی شروع ہوئی تو دنیا بھر سے آئے سیکڑوں افراد چرچ کے باہر جمع ہو گئے۔

پوپ کے انتخاب کیلئے دنیا بھر کے ایک سو پندرہ کارڈینل نے رائے شماری میں حصہ لیا لیکن پوپ کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ دو گھنٹے بعد سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں خارج ہونا شروع ہو گیا۔

جو پوپ کے منتخب نہ ہونے کا اعلان تھا۔ ویٹی کن کی روایات کے مطابق نئے پوپ کے انتخاب پر چمنی سے سفید دھواں خارج ہوتا ہے تاہم آج اتفاق رائے سے عیسائی فرقے کیتھولک کی تاریخ کے 266 ویں پوپ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ نئے پوپ ایک گھنٹے بعد اپنی بالکونی میں سے عقیدت مندوں سے خطاب کریں گے۔