نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع

Pope

Pope

پوپ (جیوڈٰسک)رومن کیتھولک کے ایک سو پندرہ کارڈینل منگل کو نئے پوپ کے انتخاب کا عمل آج سے شروع کر رہے ہیں۔

ویٹیکن میں خصوصی عبادت کی جائے گی جس کے بعد کارڈینل سِسٹین چیپل میں انتخاب کے لیے جمع ہونگے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی امیدوار بھی نظر نہیں آ رہا جو کے جانشین کے طور پر اپنا واضح مقام رکھتا ہو۔ پوپ بینیڈکٹ نے تقریبا آٹھ سال تک پوپ رہنے کے بعد گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ گذشتہ چھ سو سالوں میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں۔

پوپ بینیڈکٹ سکسٹین کے جانشین کے انتخاب کے لئے رومن کیتھولک کے کارڈینل ویٹی کن سٹی میں جمع ہو رہے ہیں ۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینل صدیوں سے رائج طریقہ کار کو استعمال کرتے ہیں ۔ نئے پوپ کا انتخاب صرف وہی کارڈینل کرسکتے ہیں جن کی عمر اسی سال سے کم ہو۔ ہرکارڈینل کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود ووٹنگ کی جگہ موجود ہو اور اپنا ووٹ بھی خود ہی کاسٹ کرے ۔

سسٹین چیپل میں موجود ہر کارڈینل اپنی مرضی کے امیدوار کا نام خفیہ طریقے سے بیلٹ پیپر پر لکھ کر ایک باکس میں ڈال دیتا ہے ۔ انتخاب سے پہلے تمام ووٹر حلف بھی اٹھاتے ہیں۔ تین افراد ووٹوں کی گنتی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں جو سکروٹنئیرز کہلاتے ہیں ۔ ووٹنگ کے اختتام پر ویٹی کن سٹی کے نگران کارڈینل کیمر لینگو او رانکے تین ماتحت ووٹوں کی گنتی کرکے اونچی آواز میں ہر امیدوار کے ووٹوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہیں ۔جس کے بعد ووٹوں کو آگ لگا دی جاتی ہے ۔

اگر کوئی امیدوار دو تہائی ووٹ حاصل نہ کرسکے تو ہرروز صبح اور شام کو دوبار ووٹنگ کرائی جاتی ہے ۔ اس کے باوجود اگر تین روز تک نئے پوپ کا فیصلہ نہ ہوتو اس کے بعد ایک دن عبادت کے لیے مقرر کیا جاتا ہے اور اس طریقہ کار کو ہر سات ووٹ ڈلنے کے بعد دہرایا جاتا ہے ۔

ہر ووٹنگ سیشن کے بعد بیلٹ پیپرز کو ایک دھاگے سے باندھ کر جلا دیا جاتا ہے ۔اس طرح کی ووٹنگ کے تینتیس دور ہونے کے باجود پوپ منتخب نہ ہوتو پھر زیادہ ووٹ لینے والے دو کارڈینل میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔ جب تک پوپ منتخب نہیں ہوتا سسٹین چیپل کی چمنی میں ایک ساتھ دو ووٹ جلائے جاتے ہیں جس سے دن میں دو متبہ چمنی سے سیاہ دھوان نکلتا ہے۔ سیاہ دھواں نکلنے کا مطلب پوپ منتخب نہیں ہوسکے اور چمنی سے سفید دھواں نکلنے کا مطلب ہے کہ نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا۔