نیویارک: لاگارڈیا ائیرپورٹ پر امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 8 زخمی

New York

New York

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے لاگارڈیا ائیرپورٹ پرامریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ائیرلائن ساوتھ ویسٹ کی پرواز نمبر تین چار پانچ کے فنی خرابی کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

ہنگامی لینڈنگ کے باعث ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت ایک سو پچاس مسافر سوار تھے۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث عملے کے تین اہلکاروں سمیت آٹھ مسافر زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔