ماسکو: سابق امریکی اہلکار اسنوڈین ائیرپورٹ چھوڑنے پر تیار

Asnudyn

Asnudyn

امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے سابق آئی اے اہلکار اسنوڈین ایک ماہ بعد ماسکو ائیرپورٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے۔ سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسنوڈین بدھ کو ماسکو ائیرپورٹ چھوڑ دیں گے۔ سابق امریکی اہلکار ایک ماہ قبل ہانک کانگ سے روس پہنچے تھے جس کے بعد سے وہ ماسکو ائیرپورٹ پر ہی مقیم ہیں۔

رشین اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ اسنوڈین کو جلد ہی سرٹیفیکیٹ جاری کردیا جائے گا۔ جس کے بعد وہ شہر میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل سولہ جولائی کو اسنوڈین روس میں سیاسی پناہ کے لئے درخواست دے چکے ہیں۔