میکسیکو: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت7 افراد ہلاک،15 زخمی

Mexico

Mexico

امریکی ریاست میکسیکو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے پلازہ میں موجود شہری دفاع کے ارکان پر فائرنگ کی۔ جس سے وہاں موجود پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

جبکہ قریب سے گزرنے والا راہگیر اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ ایک سرکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت شہری دفاع کے تین سو اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے کہ ان پر تین مسلح افراد نے مجمع پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے۔