امریکہ : پلاسٹک تھیلوں میں لپٹی 3 خواتین کی لاشیں برآمد

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی مغربی ریاست کلیو لینڈ کے مختلف علاقوں سے پلاسٹک تھیلوں سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ امریکہ میں پلاسٹک بیگوں میں لپٹی تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں جبکہ پولیس نے خواتین کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ وسطی مغربی ریاست کلیو لینڈ کے مختلف علاقوں میں تین خواتین کی پلاسٹک کے تھیلوں میں لپٹی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان خواتین کو کیوں مارا گیا ہے۔