برازیل: پہلے دورے پر پوپ فرانکوئس ریوڈی جینیرو پہنچ گئے

Brazil

Brazil

پوپ فرانکوئس برازیل کے دورے پر ریو ڈی جینیرو پہنچ گئے۔ پوپ کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ برازیل کے صدر، نائب صدر، گورنر اور دیگر اہم سرکاری شخصیات نے ائیرپورٹ پر پوپ کا استقبال کیا۔

برازیل میں چرچ پر اعتقاد رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔ شہر بھر کی سڑکوں پر ہجوم پوپ کی جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھا۔ پوپ کی حفاظت کے پیش نظر بیس ہزار اہلکار تعینات کیے گئے تاہم پوپ کی آمد پر ناقدین کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کے منصوبے بھی بنائے گئے ہیں۔