این جی اوز کیلئے پالیسی فریم ورک کے مسودے کی منظوری

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ پالیسی فریم ورک کے مطابق این جی اوز کو کام کی تفصیلات، فنڈنگ کے ذرائع اور استعمال کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فریم ورک کی منظوری سے این جی اوز کو درپیش مشکلات دور ہو جائیں گی۔

ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ پاسکو کے پاس صوبہ خیبر پختونخوا کیلئے پہلے سے موجود نوے ہزار ٹن گندم اٹھائی جائے۔