نائجیریا میں بس اڈے پردو بم دھماکوں میں 71 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے دارالحکومت کے مرکزی بس اڈے پر یکے بعد دیگرے دو نم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت کے ابوجا کے نواح میں واقع مرکزی بس اڈے پر اس وقت یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ ملک کے مختلف علاقوں کی طرف روانہ ہورہے تھے۔ دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 71 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام ‘‘ کے مسلح افراد نے کئی دیہات کو نشانہ بناکر 100 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔جس کے باعث گزشتہ دو روز میں مختلف پرتشدد واقعات کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔