نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں کار بم دھماکا، 16 افراد ہلاک درجنوں زخمی

Nigeria

Nigeria

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا کے دارالحکومت میں بس ٹرمینل پر کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے نواحی علاقے نیانا میں بس ٹرمینل پر کار بم دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم نائیجیرین حکام کا کہنا ہے کہ بوکو ہرم گروپ کے افراد اس حملے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔