نائیجیریا: نوکری کے ٹیسٹ کے دوران بھگڈر، 7 افراد ہلاک

Stampede

Stampede

ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں نوکری کے ٹیسٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے ایک اسٹیڈیم میں دوڑ کے ٹیسٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

امیدواروں کا کہنا تھا کہ صرف 30 اسامیوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فارم جاری کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں 70 ہزار کے قریب امیدواروں کے لیے ٹیسٹ کے انتظامات کیے گئے تھے تاہم لاکھوں امیدواروں کا مجمع ان کے قابو سے باہر ہوگیا۔