شمالی وزیرستان میں طالبان کے 2 گروپوں میں جھڑپ سے 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شوال میں طالبان کے 2 متحارب دھڑوں میں جھڑپ سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کمانڈر خان سید عرف سجنا اور شہریار گروپ میں لڑائی سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مورچہ بند ہو کر جدید ہتھاروں کی مدد حملے کئے گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں 2 شدت پسند گروپوں میں لڑائی سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔