شمالی وزیرستان: تحصیل شوال میں گھر میں دھماکا، 6 افراد ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گھر میں دھماکے سے خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پشاور میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا تحصیل شوال کے علاقے ‘مانا’ کے ایک گھر میں ہوا، جس کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکا گھر میں موجود ناکارہ مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔