نومبر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہیں، خیبر پختونخوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ صوبائی وزارت بلدیات نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ وزیر بلدیات خیبر پختونخوا عنایت اللہ خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق خط بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ے کہ صوبائی حکومت نومبر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔

تاہم نومبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔ وزیر بلدیات عنایت اللہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 ہے۔ جس میں ضروری ترامیم کا عمل تیزی سے جاری ہے اور جلد ترمیم شدہ ایکٹ صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔