جنوبی وزیرستان : فائرنگ تین سے تین افراد ہلاک

South Waziristan

South Waziristan

کڑیکوٹ (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ کڑیکوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں قبائلی رہ نما جمشید خان خوجل خیل وزیر، اس کا چھوٹا بھائی منہاج خوجل خیل وزیر اور ان کا دوست ہلاک ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے وہاں علاقائی ذمہ داری قانون کے تحت تحت کاروائی کی جائے گی۔